fbpx
پاکستان نمایاں

گجرانوالہ میں 10 سال سے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری گرفتار

 ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا، ملزم پنجم تیواری دس سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا اور پاکستانی دوست کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کرلی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق گرفتار ملزم پنجم تیواری کی 2009 میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دوستی ہوئی اور اس نے دس سال قبل غیر قانونی طریقے سے پاکستان آکر کامران کی مدد سے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا۔

ملزم نے بعد میں دوست کامران کی بہن سے شادی بھی کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں، مقدمہ میں کامران سمیت اسکی معاونت کرنیوالے پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.