fbpx
پاکستان سیاست

اراکین سینیٹ کا چیئرمین پر اعتماد خوش آئند ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا مصروف ترین دن، سنجرانی، گورنر سندھ اور دیگر شخصیات کی ملاقاتیں، اسلام آباد ماسٹر پلان اور سیاحت کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔

 وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں شہر اقتدار کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی پر غور کیا گیا۔ سیاحت کے حوالے سے ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر اور سیاحوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات پر توجہ دی جائے تاہم قدرتی حسن متاثر نہ ہونے دیا جائے

شہر اقتدار کے ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے شہر کے بے ہنگم پھیلاؤ سے پیدا مسائل پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اراکین کا چیئرمین پر اعتماد خوش آئند ہے، امید ہے چیئرمین سینیٹ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی جس میں کراچی میں حالیہ بارشوں اور شہر کی صفائی کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.