fbpx
پاکستان نمایاں

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

پاکستان بھرمیں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ۔ یکم ذی الحج کل ہو گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز ہفتہ یکم ذی الحج ہو گی۔ عید الاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ چاند کی شہادت ملک بھرسے 72 مقامات سے موصول ہوئی ہیں۔ نواب شاہ، لاہور، جھنگ، نارووال، ٹنڈو اللہ یار و دیگر مقامات پر شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سال 1440 کے آخری ماہ ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اجلاس ہوا، رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں ملک بھر کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں نیوی،محکمہ موسمیات اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ ملک بھر میں عید الاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہو گی

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہو گی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔

یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.