fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

فورٹ عباس : 11سالہ بچی کے جن نکالتے پیر نے بچی کو آگ لگا دی

فورٹ عباس  (ندیم ارشاد ملکیرا)
فورٹ عباس  کے گرد ونواح میں جعلی پیروں عاملوں کا راج ‘ جنات کی آڑ میں معصوم جانوں سے کھیلنے لگے
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس  کے نواحی گاؤں 213 نائن آر کی رہائشی بوڑھی عورت اپنی 11 سالہ نواسی آمنہ بی بی جو کہ بیمار تھی اس کو لے کر چک نمبر 212 نائن ار میں جعلی پیر ثقلین احمد شاہ کے پاس لے کر گئی جعلی پیر نے جنات نکالنے کے بہانے آمنہ بی بی دختر افتخار احمد کو آگ لگا دی جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی بچی کی حالت دیکھ کر جعلی پیر ثقلین احمد شاہ موقع سے فرار ہو گیا. پیر کی اس حرکت پر علاقہ بھر میں تشویش اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور 11 سالہ بچی آمنہ بی بی کو لے کر بہاولپور کے لیے روانہ ہو گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے پیر ثقلین احمد شاہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے تھانہ فورٹ عباس  پولیس نے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.