fbpx
پاکستان سیاست

آپ کا (والدہ) ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا :مریم نواز

 مریم نواز شریف نے اپنے والدین کی شادی کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو درد بھرے الفاظ میں یاد کیا۔

مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آپ کا (والدہ) ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی موت اس محبت کو ختم نہیں کر سکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1113049531195813888
انہوں نے لکھا کہ ہمارے دل ودماغ میں آپ کے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مریم نواز نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کے ساتھ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی تصویر بھی لگا دی۔

پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.