fbpx
پاکستان سیاست

جہانگیر ترین پس پردہ رہ کر پارٹی کو تجاویز دیں: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود کا کہنا ہے جہانگیر ترین بیک گراونڈ میں رہ کر پارٹی کو تجویز دیں، وزرا اور افسران باہر آکر باتیں کرتے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیر ترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، میں صرف درخواست کر سکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں۔

فاقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی صرف نعرے لگاتی ہیں، دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے اتحاد بھی کیا، اس کے باوجود عوام نے انھیں مسترد کر دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بچے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں، وہ اب ن لیگ کی طرف جا رہے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، 7 ماہ میں دونوں جماعتوں کے نظریئے تبدیل ہو گئے۔ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگزمیں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.