fbpx
پاکستان سیاست

پورا پاکستان جانتا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے : سردار ایاز صادق

 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت سے اب کوئی تعاون نہیں ہوگا۔ پورا پاکستان جانتا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔

نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ اِس کے لیے وہ اپنی جماعت کو بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نواز شریف ملکی سیاست کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بھی مختلف حوالوں سے تنقید کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے۔ اُنہوں نے قرار دیا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.