fbpx
پاکستان سیاست

سمندر سے تیل نکلنے کا پتا نہیں، مگر حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا: مریم اورنگزیب

 پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے پانچ سال کنٹینر پر نواز اور شہباز شریف پر سیاست کی اور اب پچھلے آٹھ ماہ سے دونوں کے نام پر حکومت کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ ہو یا موٹر وے کا افتتاح، میٹروبس ہو یا ائیرپورٹ کا فیتہ، بجلی پیدا کرنے کا معاملہ ہو یا سمندری ذخائر سے تیل کے منصوبے، ان پر صرف ن لیگی قیادت کی مہر ہے۔

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ اللہ کرے سمندری ذخائر سے تیل نکل آئے لیکن موجودہ حکومت غریب عوام کا تیل نکال رہی ہے، وزیر اعظم اُس پر غور کریں۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے کس حیثیت میں بیان دیا ہے کہ نواز شریف پلی بار گین کر لیں اور باہر چلے جائیں اور یہ کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کو حکومت چیلنج کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا کہ حکومت نیب گٹھ جوڑ کے بارے میں اپوزیشن کا بیانیہ درست تھا۔ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کے لئے نیب کے کالے قانون کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب چیئرمین کو وضاحت کرنا ہوگی کہ کیا فواد چودھری نیب کے ترجمان ہیں؟ اور اگر ہیں تو اُن کا سرکاری نوٹیفیکیشن باضابطہ جاری کریں۔

نیب کو اپنے دوہرے احتساب کے معیار کو ایک کرنا ہوگا۔ اگر ایک طرف اپوزیشن لیڈر کو انکوائری کے دوران گرفتار کر لیا جاتا ہے تو دوسری طرف وزیراعظم اور وزیرِ دفاع کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟ جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے نام اعتراف شدہ منی لانڈرنگ پر خاموشی اور ملک کے سب سے بڑے منی لانڈرر سے کابینہ کو بریفنگ کا جواب کون دے گا؟

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ علیمہ خان کے فلیٹس کے بے نامی دار عمران خان ہیں۔ علیمہ باجی کے والد سرکاری افسر، خاوند سرکاری افسر اور اکاؤنٹ میں اربوں روپے پر کوئی سوال نہیں ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.