fbpx
پاکستان سیاست

مشکل وقت ختم ہونے کو ہے : مریم نواز

لاہور:  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتح کے دن قریب ہیں، مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جناح اسپتال میں نواں روز ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھائی کی عیادت کے لئے پہنچے تو غیر رسمی گفتگو میں ہائیکورٹ کے فیصلے بارے میں کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔ جب بھی عدالت نے بلایا، ضرور پیش ہوں گا۔

کارکنوں اور سیکورٹی گارڈز کے درمیان دھکم پیل روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ مریم نواز بھی والد کی عیادت کے لئے آئیں تو دھکم پیل میں ایک کیمرہ مریم نواز کے سر پر لگ گیا۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فتح کے دن قریب ہیں، جلد اچھا وقت آئے گا، والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی انجیوگرافی بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.