fbpx
پاکستان سیاست

پلوامہ حملہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا رد عمل ہے، اسحاق ڈار

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی، پلوامہ حملہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا رد عمل ہے،

بھارت کی طرف سے جارحیت کا مل کر جواب دیا جائےگا، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔ کوئی کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم کل بھی متحد تھی اور آج بھی پوری طرح متحد ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے پچاس ہزار سے زائد سول، پولیس اور فوج کے جوانوں نے قربانی دی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، پاکستان کی قربانیوں کے بعد الٹا پاکستان پر الزام لگانا قابل افسوس ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا لندن کے ہسپتال میں طبعی معائنہ کیا گیا۔ اسحق ڈار کی ریڑھ کی ھڈی کا سکین بھی کیا گیا جبکہ رپورٹ چند میں آئیگی۔ ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کو سرجری کروانے کا مشورہ دے دیا جبکہ انکی فیملی نے سرجری کی مخالفت کر دی ہے۔

آپریشن کے دوران چھوٹی سی غلطی سے بھی معذور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث رپورٹس آنے کے بعد ماہر ڈاکٹر سرجری کا حتمی فیصلہ کریں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.