fbpx
پاکستان سیاست

نواز شریف کو کارڈیو کی بجائے گائنی وارڈ پسند آیا، ان کا دل لندن فیلٹس میں ہی لگے گا : فیاض الحسن

 فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، انکو کارڈیالوجی وارڈ لایا گیا مگر انہیں گائناکالوجی میں کمرہ پسند آیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے، پہلے ہسپتال پھر جیل پھر ہسپتال لے جانے کا مطالبہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے ن لیگ کی فرمائش پر 5 بورڈ بنائے، تمام میڈیکل بورڈز میں رپورٹس ٹھیک آئیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے، لگتا ہے ان کا دل لندن کے فلیٹس میں لگے گا، لندن فلیٹس میں شاید ان کی طبیعت زیادہ بہتر ہوسکے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.