fbpx
پاکستان سیاست

علیمہ خان نے ذکوۃ کے پیسے چوری کرکے جائیداد بنائی، عمران خان اصل مالک : عابد شیر علی

نیو جرسی:  مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی فیصل واڈا کے بعد علیمہ خان کے اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا علیمہ خان نے زکوۃ کے پیسے چوری کر کے اپارٹمنٹس بنائے، عمران خان اصل مالک ہیں۔

 مسلم لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے ایک اور دھماکہ خیز ویڈیو جاری کر دی۔ جرمنی اور نیو جرسی سے عابد شیر علی نے مبینہ علیمہ خان کے اپارٹمنٹس کے باہر سے ویڈیو جاری کی جس میں عابد شیر علی نے علیمہ خان اور وزیر عظم عمران خان پر الزامات کی بارش کر دی۔

عابد شیرعلی نے کہا دبئی ، جرمنی اور امریکہ میں علیمہ خان کے اپارٹمنٹس کپڑوں کی سلائی سے نہیں بن سکتے، علیمہ خان نے یہ مہنگے اپارٹمنٹس پاکستانیوں کی خون پسینے کی کمائی سے شوکت خانم ہسپتال کو دی گئی، زکوۃ کے پیسے چوری کر کے بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عمران خان کو اپارٹمنٹس کا بے نامی مالک ہونے کا الزام بھی لگایا۔ انکا کہنا تھا اصل مالک عمران خان ہیں، سپریم کورٹ معاملہ کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.