روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے، وزیراعظم

رمضان  المبارک کے  موقع  پر قوم  کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں رمضان المبارک کی آمد پر  پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

0 40

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

رمضان  المبارک کے  موقع  پر قوم  کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں رمضان المبارک کی آمد پر  پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی  کا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے  فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہیں،  اس طرح بندے میں پرہیزگاری اور تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں، اس وقت عالم انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، گزشتہ رمضان المبارک میں پاکستانی قوم نے جس طرح ایس او پیز پر عمل کیا اور اس وبا کے پھیلاو کو ہر ممکن حد تک روکا وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہ اکہ اس سال بھی علماء و مشائخ کی مشاورت سے رمضان المبارک میں نماز تراویح اور اعتکاف سے متعلق ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا ہے، رمضان المبارک میں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے، ہمیں اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ایثاراور  ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے جبکہ ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مبارک گھڑیوں میں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہوئے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے، اللہ تعالی پاکستانی قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں صبر وتحمل کے ساتھ کامیابی عطا فرمائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy