پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز، شرح 11 فیصد سے بھی زائد

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

0 14

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے اور 4525 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40369 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14256 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 59211 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46663 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2268 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98197 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 264889 ہوگئی ہے جب کہ 4491 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 215227 ہے اور 6246 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19525 اور ہلاکتیں 206 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 85531 اور 2301 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12484 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 348 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5010 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 56450 ہے اور اب تک 561 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy