ایم کیو ایم رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ 'انتہائی دکھ کے ساتھ آگاہ کر رہا ہوں کہ ہمارے پیارے محمد انور کینسر سے مقابلے کرتے ہوئے خاندان کے افراد کے درمیان وفات پا گئے'۔

0

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے رہنما محمد انور کینسر کے عارضے کے باعث لندن کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد انور کے بھانجے انبساط ملک نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ‘انتہائی دکھ کے ساتھ آگاہ کر رہا ہوں کہ ہمارے پیارے محمد انور کینسر سے مقابلے کرتے ہوئے خاندان کے افراد کے درمیان وفات پا گئے’۔

محمد انور 1989 سے ایم کیو ایم کا حصہ تھے اور طویل عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ان کا تعلق دو دہائیوں پر مشتمل تھا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے بھی رکن تھے۔

تبصرے