برصغیر کے معروف اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

انہیں 10 روز قبل کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا

0 21

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برصغیر کے معروف اسلامی اسکالر، مصنف اور قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا وحید الدین خان کو دلی کے نظام الدین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

انہیں 10 روز قبل کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

مولانا وحید الدین یکم جنوری 1925 میں بھارت کے علاقے بڈھریا اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔

ان کی اعلی دینی و روحانی خدمات پر بھارتی حکومت کی جانب سے تیسرا اعلی سول ایوارڈ پدم بھوشن دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مولانا وحید الدین خان مرحوم کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy