fbpx
سیاست عدالت

توہین عدالت کیس : فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد

 انسداد سائبر کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ فیصل رضا عابدی چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

دوران سماعت فیصل رضا عابدی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان کے موکل اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا، ان پر ٹی وی پروگرام سے کیس بنایا گیا۔

وکیل نے کہا کہ فیصل رضاعابدی نے کوئی فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز انٹرویو نہیں دیا، ایک ہی کیس میں تین ایف آئی آر درج کروائی گئیں، میرے موکل سخت بیمار ہیں، انہیں سانس، قے اور پتھری کا مسئلہ ہے، تاہم انسداد سائبر کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں


About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.