تازہ ترینمالیاتمعیشت

کیپٹو پاور سیکٹر کو لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت گیس کی فراہمی معطل

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے

 اسلام آباد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گھریلو شعبے کی گیس طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو صارفین سے درخواست ہے کہ گیس صرف کھانا پکانے کیلئے استعمال کی جائے، دیگر کاموں کے لیے بجلی کا ہیٹر اور گیزر استعمال کریں۔

ایس این جی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ صارفین کمپریسر کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے دوسرے صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے۔


پاک ایشیا ویب ٹی وی کی براہِ راست نشریات دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button