غذر: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام بے بسی اور مایوسی کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ہی ماہ میں 2 دفعہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے باعث عوام نے حکومت کی کارکردگی کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو بے بسی اور مایوسی کا شکار بنا رہی ہے۔ اس حکومت کے دور میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔ ہر روز عوام کو سبز باغ دیکھا کر عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

6

غذر (کامران علی عبرت، میڈیا رپورٹر) ― ضلع غذر میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ہی ماہ میں 2 دفعہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے باعث عوام نے حکومت کی کارکردگی کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو بے بسی اور مایوسی کا شکار بنا رہی ہے۔ اس حکومت کے دور میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔ ہر روز عوام کو سبز باغ دیکھا کر عوام کو ذہنی مرض میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے غذر میں نمائندہ سے عوام کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور غریب طبقہ کا بھی خیال رکھا جائے ہماری حکومت پاکستان سے پُر زور اپیل ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کو حکومت مسترد کر کے عوام کو اس پیٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی سے نجات دلایا جائے۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے میڈٰیا رپورٹر "کامران علی عبرت” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے