ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا

ولید صدیقی نے ماڈلنگ کے علاوہ کچھ ٹی وی ڈراموں اور سیریل میں بھی معاون یا مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

0 0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

متعدد فیشن شوز میں معروف برانڈز کی تشہیر کرنے والے ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

ولید صدیقی نے ماڈلنگ کے علاوہ کچھ ٹی وی ڈراموں اور سیریل میں بھی معاون یا مختصر کردار ادا کیے ہیں۔

ولید صدیقی نے 2013 میں کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک پاکستان کے تقریبا تمام برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ولید صدیقی نے 7 ستمبر کو تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انہوں نے نکاح ہوجانے پر انہوں نے شکرانے ادا کیے۔

ولید صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ان کی شریک حیات کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی شریک حیات کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔

ولید صدیقی کی جانب سے نکاح کرنے کی تصدیق کرنے کے بعد متعدد ماڈلز اور اداکاروں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کئی شوبز شخصیات نے ولید صدیقی کی جانب سے خاموشی سے نکاح کیے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔

https://www.instagram.com/p/CKEmaCELyXP/?utm_source=ig_web_copy_link

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ولید صدیقی نے کس کے ساتھ نکاح کیا اور تقریب کہاں منعقد کی گئی؟

اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ابھی صرف انہوں نے نکاح کیا ہے یا انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کرلی؟

ماضی میں ولید صدیقی کے تعلقات مختلف ماڈلز و اداکاراؤں کے ساتھ رہے ہیں، وہ ہانیہ عامر کے بھی انتہائی قریب رہے ہیں۔

ماضی میں ہانیہ عامر اور ولید صدیقی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ولید صدیقی کی طرح گزشتہ دو سال سے متعدد شوبز شخصیات، اداکاروں، ماڈلز و لکھاریوں نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سادگی سے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

ماضی میں ولید صدیقی اداکارہ ہانیہ عامر کے قریب رہ چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy