اہور: سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو قتل کی دھمکیاں دینے والا "علی اکبر” گرفتار

ایس پی سٹی فراز احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، 4 کلو چرس اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

3

لاہور (اللہ وسایا، کرائم رپورٹر) ― سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان علی اکبر عرف اکری اپنے ساتھی نعمان عرف نومی کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی فراز احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، 4 کلو چرس اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

ملزمان بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے مطابق 2 روز قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر پولیس افسران کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

ملزمان اہلِ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور شریف شہری ملزمان کے خلاف زبان کھولنے سے ڈرتے تھے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی فراز احمد، ایس ایچ او راوی روڈ رفیع اللہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی فراز احمد نے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر سے مزید گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے کرائم رپورٹر "اللہ وسایا” کی اس رپورٹ میں:

تبصرے