وہاڑی: گھریلو ناچاقی پر باپ نے 3معصوم بچوں سمیت بیوی کو قتل کر دیا

وہاڑی کے نواحی گاؤں 30 ڈبلیو بی گھبیسرانوالا کی اضافی بستی ٹاوریاں والی میں دل دہلا دینے والا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔

0 16

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 30 ڈبلیو بی میں اندوہناک سانحہ پیش آیا ۔گھریلو ناچاقی پر باپ نے تین معصوم بچوں سمیت بیوی کو قتل کر دیا۔

وہاڑی کے نواحی گاؤں 30 ڈبلیو بی گھبیسرانوالا کی اضافی بستی ٹاوریاں والی میں دل دہلا دینے والا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔

پاک ایشیا ویب چینل کے نمائندہ کے مطابق عمر زمان ولد محمد رمضان ٹاوری نامی ظالم درندے نے گھریلو ناچاقی کے باعث کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کو قتل کردیا ۔

قتل ہونے والوں کی شناخت بیوی شہناز،آٹھ سالہ بیٹی سمیرا،چھ سالہ بیٹا زین اور تین سالہ بیٹی شانزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان ،نیازی ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ مقتولین کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں مزید تفصیلات پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر محمد عدنان کی اس رپورٹ میں دیکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy