زینب الرٹ بل بچوں، خواتین کےخلاف جنسی جرائم میں کمی کا باعث نہیں بنا، شبلی فراز

1

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے زینب الرٹ بل کی منظوری کے باوجود بچوں اور خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں کمی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ وہ جنسی جرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

علاوہ ازیں شبلی فراز نے بتایا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا بھی حق ہے جس کے لیے ایک کمیٹی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ملک کے انتخابی عمل کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

تبصرے