کارکنان پُرامن طور پر اپنے اپنےگھروں کو واپس چلے جائیں: سعد رضوی کی کارکنان سے اپِیل

شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیرحافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئرکیا ہے۔

0 52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیرحافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئرکیا ہے۔

تحریری بیان میں حافظ سعد رضوی نے اپنی جماعت کی شوریٰ ممبران کے نام پیغام میں اپیل کی ہےکہ  ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔

 سعد رضوی نے اپیل کی ہےکہ  تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے اپنےگھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سےمکمل تعاون کیا جائے۔

انہوں نے اپیل کی ہےکہ مرکز و مسجد رحمت العالمینؐ کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Comment moderation is enabled. Your comment may take some time to appear.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy