نمائندگان

ڈپٹی کمشنرخضرافضال چوہدری نے بچوں کےقطرے پلا کر قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا

ضلع بھر میں 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لئے 1718 ٹیمیں بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر جگہوں پر 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے موجود ہیں

وہاڑی (میڈیار پورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال چوہدری نے 5روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح بچوں کے قطرے پلا کر کیا۔

وہاڑی میں 5 روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے کہا کہ پولیو کے خلاف جیت اب بہت قریب ہے ۔ضلع بھر میں 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لئے 2قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 1718 ٹیمیں بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر جگہوں پر 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ جہاں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے وہیں 12 سال سے زائد بچوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لئے ویکسین بھی لگوائیں تاکہ ہم خود کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کو بھی محفوظ بنا سکیں۔


پاک ایشیا ویب ٹی وی کی براہِ راست نشریات دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button