fbpx
پاکستان سیاست

3 ماہ کا وعدہ ہے، میڈیا ٹائم دے پھر تنقید کرے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میڈیا ہمیں اپنے کام کو ثابت کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دے پھر تنقید کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صحافی برادران سے اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر میڈیا پر خبروں کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے عوام کو زحمت سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا۔

صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت دلیر آدمی ہیں، تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیں پھر کھل کر تنقید کریں۔

تحریک انصاف کے احتساب کے نعرے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر عوام کے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کو بلاامتیاز احتساب کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر حکومتی رکن کرپشن میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ملک کے گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں‘۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں




From Google