پاکستان مذہب

نیدرلینڈ میں ہونے والا مقابلہ چند مسلمانوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، انہوں نے کئی مسلم ملکوں سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم احتجاج کریں گے، دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے، اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے کیوں کہ ہم مسلمانوں نےان کوسمجھایا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک مل کرہی مغرب کو سمجھا سکتے ہیں، مسلمان ممالک اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یواین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں


About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.