fbpx
پاکستان سیاست

سابق کرکٹر جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج

 عامر لیاقت کے نام جاوید میاں داد کا ویڈیو پیغام، عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیدیا۔

سابق کرکٹر جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے جوباتیں کیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔تبدیلی ابھی آئی ہے اس طرح کی باتیں پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہمیں پاکستان کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج بھی دیا، کہا کہ جس سیٹ سے عامر لیاقت جیتا ہے اسی پر مجھ سے مقابلہ کرکے دکھائے۔ عامر لیاقت مقابلہ کرے میں دیکھتا ہوں کراچی والے کس کو ووٹ دیتے ہیں، کراچی سمیت پورے پاکستان سے عمران خان کو ہی ووٹ ملے ہیں۔


اس خبرکےحوالےسےاپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں




From Google