fbpx
پاکستان سیاست

کے پی اسمبلی کے 11 ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبر پختونخواہ کابینہ کی 11 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں نگراں گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے اراکین کی تعداد 12 تھی تاہم آخری لمحات میں کامران بنگش سے وزارتِ آئی ٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا اور انہیں معاون خصوصی برائے آئی ٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔

وازارت واپس لیے جانے کی وجہ سے کامران بنگش نے حلف نہیں اٹھایا۔

خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ محمود خان کی 15 رکنی کابینہ میں وزراء کے علاوہ 3 معاونین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور صوبے میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی۔

خیال رہے کہ 124 نشستوں کے ایوان میں پی ٹی آئی کو 79 نشستیں حاصل ہیں اور مسلم لیگ (ق) کی ایک نشست بھی حکومت کا حصہ ہے، جبکہ اپوزیشن کی نشستوں کی تعداد 34 ہے۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں




From Google