پاکستان تازہ خبر

1965 کی جنگ کے ہیرو سپاہی ، غازی مقبول انتقال کر گئے

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کی رحلت پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی

خیال رہے کہ سپاہی مقبول حسین نے 1965ء کی جنگ میں حصہ لیا، انھیں اسی سال بھارت نے جنگی قیدی بنا کر گرفتار کر لیا تھا۔ سپاہی مقبول حسین 40 سال تک ہندوستانی قید کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد 2005ء میں رہا ہوئے تھے۔

سپاہی مقبول حسین کا انتقال سی ایم ایچ اٹک میں ہوا ہے جہاں وہ زیر علاج تھے۔ وطن عزیز کی خاطر قربانیوں کے صلے میں انھیں ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں
WordPress Video Lightbox Plugin