قومی کرائم سٹوری

ظفروال: شہریوں نے راگیروں کو لوٹنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

ظفروال (تحصیل رپورٹر) تھانہ لیسر کلاں کے موضع کھولی میں شہریوں نے راگیروں کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو پکڑ لیا، خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ موضع کھولی کو جتوال سے ملانے والے راستے پر گذشتہ روز تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار وقاص اور دیگر راہ گیروں سے موبائل اور نقدی لوٹ لی جبکہ وقاص کے موٹرسائیکل کا پلگ اور تیل نکا لا اور موضع جتوال کی جانب فرار ہو گئے کہ اسی اثنا میں مزید راہ گیر بھی لٹنے والوں کے پاس پہنچ گئے اور ماجرا سن کر قریبی دیہہ میں مفرور ڈاکووؤں کی اطلاع دے دی جس پر جتوال کے شہریوں نے گھیرا ڈال کر ڈاکوؤں کو پکڑلیا اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ دو ڈاکو بچ نکلنے میں کامیاب رہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس تاحال مصروف عمل ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں


Tags

About the author

ویب ڈیسک

ہمارا ویب ڈیسک پاکستان اور ایشیاء سمیت دُنیا بھر میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتا ہے اور آپ کو باخبر رکھنے کے لیے خبروں کا انتخاب کر کے انہیں موزوں پیرائے اور اسلوب میں ڈھال کر آپ کے پیشِ نظر کرتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.