fbpx
تازہ خبر طرز زندگی مذہب

عیدالاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری

(محمدشاہد،میڈیارپورٹر – چشتیاں) عید الاضحی کےتیسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے،کل تک مشکل سے ہاتھ آنے والے قصائی بھی آج آسانی سے دستیاب ہیں۔

عید پرقربانی کا سلسلہ جاری ہے،کہیں جانور گررہے ہیں تو کہیں گرائے جاچکےہیں۔ نہ نخرے پہلے جیسے نہ ہی ریٹ، پہلے دن شہریوں کو آسرے دے دے کر تھکانے والے قصاب بھی اب آسانی سے دستیاب ہیں۔

قربانی سے فارغ ہونےوالے قیمہ بنوا رہےہیں تو کہیں پائے بھنوانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔

چشتیاں اور ملک بھر میں میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی بڑی عیقدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ عید الاضحی پر تیسرے روز کی گہما گہمی تو جاری ہےلیکن قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، تیسرے روز بچے کچے جانور چھری تلے آئیں گے اور تکہ ،بوٹی،روسٹ اور رانیں تیار ہوں گیں۔

دوسری جانب دو دن پہلے مکمل طور پر آباد مویشی منڈیاں سنسان ہونے لگیں، بیوپاری رہےسہےجانوروں کو اونے پونے بیچ کر گھر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

چشتیاں میں عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی قربانی کے ساتھ ساتھ صفائی مہم بھی جاری ہے۔ بلدیاتی عملے نے کچھ علاقوں کو تو آلائشوں سے صاف کرلیا ہے تاہم بعض علاقے اب بھی توجہ کے طالب ہیں۔ تعفن اٹھنے سے پریشان شہریوں نے جلد از جلد صفائی کا مطالبہ کردیا۔

عید قرباں پر ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کےلیے خصوصی مہم جاری ہے ۔چشتیاں میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال مناسب ہے تاہم مختلف رہائشی علاقوں اور کالونیوں سے اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

چشتیاں کے مین بازار کےقریب چشتیاں سائنس سکول اور کالج، نیو گلشن اقبال، ایم پی اے چوک اور شہید چوک کے قریب بھی آلائشوں کے ڈھیرلگے ہیں، علاقے میں تعفن کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکین کا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اپنی مدد آپ کے تحت دو بار آلائشیں ٹھکانے لگائیں۔

ادھر بہاول پور میں بھی آلائشیں اٹھانے کا کام تیسرے دن بھی جاری ہے ۔تاہم کچھ علاقوں کواب تک مکمل صاف نہیں کیا جاسکا ہے۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں
Tags
WordPress Video Lightbox Plugin