شوبز موسیقی

جیجی حدید نے زین ملک اور اہل خانہ کے ساتھ عید منائی

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک لگتا ہے بہت جلد سپرماڈل جی جی حدید سے تعلق کو مستقل شکل دینے والے ہیں۔

جب ہی تو دونوں نے اپنی عید زین ملک کے خاندان کے ساتھ روایتی پاکستانی ملبوسات پہن کر منائیں۔

زین ملک اور جی جی حدید 2015 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے اور رواں سال کے شروع میں انہوں نے الگ ہونے کا اعلان بھی کیا، مگر اب لگتا ہے کہ اب وہ پھر اکھٹے ہوچکے ہیں اور اس بار زیادہ سنجیدہ ہیں۔

سپر ماڈل نے عید الاضحیٰ زین ملک کے خاندان کے ساتھ منائی اور گلوکار کی بہن ولایہ آزاد کی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر ذومعنی کپشن کے ساتھ پوسٹ کی ‘ عید کے لیے گھر میں’۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak💕

A post shared by @ waliyha.azad on

سپرماڈل نے نارنجی اور سفید رنگ پر مشتمل شلوار قمیض پہنی جبکہ زین ملک سفید شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔

خیال رہے کہ جی جی حدید کے والد مسلمان ہیں جو کہ شام سے نقل مکانی کرکے امریکا منتقل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔


اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں

About the author

زرناش اریحا

زرناش اریحا، آسٹریا کے شہر ویانا میں رہائش پذیر ہیں اور دنیا بھر کی مشہور ویب سائٹس سے خبریں تلاش کر کے پاک ایشیاء کے قارئین، سامعین و ناظرین کے لیے انہیں پاک ایشیاء ویب سائٹ کی زینت بناتیں ہیں۔
زرناش آسٹریا میں بطور کنٹری ہیڈ بھی اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئے رہیں ہیں۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin