fbpx
شوبز فن کار موسیقی

دی سوئفٹ لائف،ٹیلر سوئفٹ نے اپنے چاہنے والوں کے لیئے ایپ متعارف کروا دی

رواں برس سب سے زیادہ پیسے کمانے والی دنیا کی 10 بڑی گلوکاراؤں میں سے ایک امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی خصوصی ایپلی کیشن متعارف کرادی۔

جی ہاں، 28 سالہ پاپ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی کمائے کو بڑھانے کی غرض سے خصوصی ایپ ’دی سوئفٹ لائف‘ متعارف کرادی۔

اس ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ گلوکارہ کے مداح ٹیلر سوئفٹ کی خصوصی تصاویر اور ویڈیوز بھی ایپ پر مفت میں دیکھ سکیں گے۔

جب کہ گلوکارہ کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی سرگرمیوں، ان سے متعلق شائع ہونے والی خبروں، ان کی ویڈیوز، ان کے گانوں اوران سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے بحث سے متعلق بھی باخبر رہ سکیں گے۔

اس سے بڑھ کر’دی سوئفٹ لائف‘ نامی ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین اس ایپ کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گلوکارہ سے متعلق کوئی بھی پوسٹ کرسکیں گے، اور ان کی یہ پوسٹ جہاں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دستیاب ہوگی، وہیں وہ اس ایپ پر بھی موجود ہوگی، اور دوست انہیں فالو کرسکیں گے۔

’دی سوئفٹ لائف‘ ایپ کے ذریعے صارفین آسانی سے اپنی پسندیدہ گلوکارہ سے بات اور چیٹ کرسکیں گے۔

گلوکارہ کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ ’دی سوئفٹ لائف‘ کے ذریعے صارفین ٹیلر سوئفٹ کی انتہائی خصوصی تصاویر تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اس ایپلی کیشن کو صارف آئی ٹیون کے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جب کہ امریکا میں ایپل کے صارفین بھی اسے ’ایپل‘ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے

خیال رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا تھا۔

ٹیلر سوئفٹ سے قبل برطانوی گلوکارہ میڈونا، کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈلز کم کارڈیشن، کائلے جینر اور کنڈیل جینر سمیت دیگر شخصیات نے بھی اپنی خصوصی ایپ متعارف کرا رکھی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ رواں برس سب سے زیادہ کمانے والی 10 بڑی اداکاراؤں کی فوربز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google