fbpx
سائنس و ٹیکنالوجی سوشل میڈیا گیجٹ

خاموش ہو جاؤ،فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

فیس بک پر ایسے دوستوں کی کمی نہیں جس نے کوئی نئی چیز خریدی یا کوئی کارنامہ انجام دیا ہو اور پھر اس کی مسلسل تصاویر پوسٹ کر کے دیگر صارفین کو بیزار کردیا ہو۔

اب فیس بک نے آخرکار اس کا حل صارفین کے ‘اپنے ہاتھوں’ میں دے دیا اور وہ ہے اپنے دوست کی ‘زبان بندی’۔

جی ہاں فیس بک نے ایک نئے ‘ سنوز’ بٹن کو متعارف کرادیا ہے جو صارفین کو دوستوں یا پیجز کو فہرست میں رکھتے ہوئے ان کی تمام پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے آپ کے نیوزفیڈ سے دور کردے گا۔

فیس بک کے مطابق کسی بھی پوسٹ کے ڈراپ ڈاﺅن مینیو پر کلک کرے دوستوں، گروپس یا پیجز کی پوسٹس کو ایک ماہ کے لیے ‘چپ’ کرایا جاسکے گا۔

اس فیچر کی آزمائش رواں سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی اور اب اسے فیس بک کے ہر صارف کے لیے پیش کردیا گیا ہے

صارفین اس کے ذریعے کسی کو بھی ان فالو یا سنوز کرسکتے ہیں، جبکہ اس سے قبل صرف ان فالو کا آپشن ہی موجود تھا۔

فیس بک کے مطابق بیشتر صارفین مخصوص افراد کی پوسٹس کو اپنے نیوزفیڈ پر دیکھنے سے عارضی طور پر بچنا چاہتے ہیں اور یہ فیچر اسی مقصد کے لیے ہے۔

ویسے تو فیس بک ہر وقت اپنے الگورتھم کے ذریعے نیوزفیڈز پر صارف کی ممکنہ دلچسپی والی پوسٹس کو دکھانے کی کوشش کرتی ہے مگر اس فیچر کے ذریعے صارفین اسے اپنی پسند سے بھی آگاہ کرسکیں گے۔

فیس بک کے خیال میں کسی کو ہمیشہ کے لیے ان فالو کرنے کے مقابلے میں یہ فیچر صارفین کو زیادہ پسند آئے گا کیونکہ مخصوص دورانیے کے بعد اس دوست کی پوسٹس دوبارہ نظر آنے لگیں گی۔


 اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin