fbpx
ریسلنگ کرکٹ کھیل

جان سینا نے شین واٹسن نے کی مدد سے کیا اپنا کرکٹ کا شوق پورا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای) اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا سڈنی کے اسکول پہنچ گئے اور سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن سے کرکٹ کے اہم گر سیکھے۔

https://i2.wp.com/media0.mensxp.com/media/content/2017/Nov/when-shane-watson-taught-john-cena-how-to-play-cricket-1400x653-1511958948_1100x513.jpg?w=1320&ssl=1

16 مرتبہ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں انہیں کرکٹ سیکھنے کا شوق ہوا اور سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن اس کام میں ان کی مدد کیلئے سامنے آئے۔

اپنی اینی میٹڈ فلم ‘فرڈینینڈ’ کی تشہیر کیلئے آسٹریلیا آنے والے جان سینا کو واٹسن نے کرکٹ کے حوالے سے اہم گر سکھائے لیکن ایسا محسوس ہوا کہ جان سینا پر اپنے استاد کے پڑھائے ہوئے سبق کا کچھ خاص اثر نہیں ہوا۔

شین واٹسن کی گیند پر جان سینا کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن سڈنی تھنڈرز ی نمائندگی کرنے والے واٹسن نے امید ظاہر کی کہ ان کے شاگرد جلد ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

نامور ریسلر نے سڈنی میں اسکول کا دورہ بھی کیا اور بچے اپنے درمیان اسٹار کو دیکھ کر حیران ہوگئے اور ہالی وڈ اسٹار نے بچوں سے خوب باتیں کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

جان سینا فلم کی تشہیر کیلئے آسٹریلیا کے مزید شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔


اس خبر کے بارئے میں کمنٹ کے ذریعہ اپنی رائے کا اظہار کریں
Tags




From Google