fbpx
گیجٹ موبائیل

شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون پاکستان آگیا

ایپل آف چائنہ شاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون پاکستان میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی کا یہ فلیگ شپ فون می مکس 2 گلیکسی نوٹ 8 اور آئی فون ایکس (10) کی ٹکر کا ہے۔شیاﺅمی نے رواں سال ستمبرمیں می مکس ٹو کو چین میں متعارف کرایا تھا جو کہ لگ بھگ بیزل لیس جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔ شیاﺅمی می مکس وہ پہلا فون تھا جس نے بیزل لیس ڈسپلے کو پہلی بار متعارف کرایا تھا اور اس سال اسے ہر کمپنی اپنا رہی ہے۔ می مکس کے سابقہ ایڈیشن کی طرح می مکس ٹو بھی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں اطراف اور اوپر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، بس جہاں سیلفی کیمرہ موجود ہے وہاں یہ بیزل کچھ نمایاں ہے۔5.99 انچ اسکرین میں اسپیکر کو بھی چھپایا گیا ہے اور ڈسپلے کا ریشو 18:9 ہے جس کے باعث یہ دیکھنے میں می مکس سے بھی بہت چھوٹا لگتا ہے۔کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کی وجہ سے یہ گلیکسی نوٹ ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے جبکہ اس میں سکس/ 8 جی بی ریم ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ نوٹ ایٹ کے برابر جبکہ ایس ایٹ سے بہتر ہے۔اس میں 64، 128 اور 256 جی بی تک اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاﺅمی نے اس فون میں بیک پر صرف ایک بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے حالانکہ اس کمپنی کے متعدد فونز ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہیں۔اس فون کو پاکستان میں 64 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔یعنی قیمت کے لحاظ سے یہ ایپل، سام سنگ اور ایل جی کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی حد تک سستا ہے۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google