fbpx
گیجٹ موبائیل

چھانے کے لئیے آگیا نوکیا2

نوکیا نے  سب سے ‘سستے’ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا 2کو پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔

 ایچ ایم ڈی نے یہ فون پاکستان میں پیش کیا جو بنیادی فیچر والا اسمارٹ فون ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اس کی طاقتور ترین بیٹری ہے۔

نوکیا 2 ، پانچ انچ اسکرین کے ایل ٹی پی ایس ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کا ریزولوشن 1280×720 پکسل ہے۔فون کے دیگر فیچرز کافی بیسک قسم کے ہیں جیسے کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کوالکوم اسنیپ ڈراگون 212 پراسیسر اور ایک جی بی ریم، آٹھ جی بی اسٹوریج جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔تاہم یہ فون اینڈرائیڈ 7.1 نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کو جلد اینڈرائیڈ 8.0 سے اپ ڈیٹ کرنے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔اس فون میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ جبکہ 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے اور ہاں بیسک فون ہونے کے باوجود اس میں گوگل اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو عام طور پر ایسے سستے فونز میں ہوتا نہیں۔مگر اس فون کی خاص بات اس کی طاقتور 4100 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم حیران کن ہے جو 1340 گھنٹے ہے یعنی 55 دن سے بھی زیادہ، جبکہ لگاتار 19 گھنٹے بات چیت اور 139 گھنٹے موسیقی سنی جاسکتی ہے۔

3 مختلف رنگوں میں دستیاب اس انوکھے فون کی قیمت 11400/-روپے ہے 

کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو ایک چارج پر دو دن تک مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google