fbpx
ریسلنگ

بالآخر رومن رینز چیمپیئن شپ جیت گئے

 

رومن رینز نے ایک سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلی بار چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

 رومن رینز نے انٹر کانٹینینٹل چیمپئین شپ پہلی بار جیتی گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را کے مین ایونٹ میں رومن رینز نے دی مز کو شکست دے کر انٹرکانٹینیٹل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔میچ کے دوران را ٹیگ ٹیم چیمپئن شیمس اور سیزارو نے دی مز کو چیمپئن شپ کا دفاع کرنے میں مدد کی کوشش بھی کی اور ان کی مداخلت کے نتیجے میں رومن رینز کو لگ بھگ شکست ہو ہی گئی تھی۔تاہم کسی نہ کسی طرح وہ ریفری کے 3 گننے سے پہلے حریف کو اپنے اوپر سے اچھالنے میں کامیاب رہے جبکہ اس دوران ان کے ساتھی ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز بھی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئے۔اس موقع پر رومن رینز نے اپنا مخصوص داﺅ اسپیئر مار کر میچ جیت لیا۔

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google