طرز زندگی فیشن

میڈیکل کی طالبہ ‘منوشی چھلر’ نے 17 سال بعد انڈیا کو ‘مس ورلڈ’ کا اعزاز دلوا دیا

چین میں منعقد ہونے والا مس ورلڈ سنہ 2017 کا اعزاز  انڈیا کی 20 سالہ منوشی چھلر نے جیت لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی انڈیا کی چھٹی حسینہ ہیں۔

اس مقابلے میں میکسیکو کی حسینہ دوسرے جبکہ انگلینڈ کی حسینہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

https://i0.wp.com/www.tagesspiegel.de/images/winner-of-miss-world-miss-india-manushi-chhillar-holds-hands-with-first-runner-up-miss-mexico-andrea-meza-and-second-runner-up-miss-england-stephanie-hill-in-sanya/20602922/2-format43.jpg?resize=1165%2C777

108 سے زائد ممالک کی حسینائیں چین میں سنیچر کو منعقد ہونے والے مس ورلڈ کے اس مقابلے میں  شریک تھیں۔

چین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کو کروڑوں افراد نے براہِ راست دیکھا۔پیورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی سنہ 2016 کی مس ورلڈ سٹیفانی ڈیل وال نے منوشی کو تاج پہنایا۔

14 مئی سنہ 1997 کو دہلی میں پیدا ہونے والی منوشی چھلرمس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے سے پہلے رواں برس ہریانہ میں منعقد ہونے والا مس انڈیا کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔

میڈیکل کی طالبہ منوشی نے اس مقابلے میں انگلینڈ، فرانس، کینیا اور میکسیکو کی حسیناؤں کو شکست دی۔

منوشی نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ کو قرار دیتے ہو ئے انھیں اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیا۔

انڈیا کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے ملک کے لیے آخری مرتبہ یہ اعزاز سنہ 2000 میں حاصل کیا تھا جس کے17 سال بعد منوشی چھلر چھٹی انڈین حسینہ ہیں جنھوں نے مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

انڈیا کی پہلی مس ورلڈ منتخب ہونے والی حسینہ ریتا فاریہ تھیں جنھوں نے سنہ 1966 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ انڈیا سے دوسری مس ورلڈ ایشوریہ رائے بنیں جنھوں نے سنہ 1994 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

ڈائنا ہیڈن تیسری انڈین حسینہ تھیں جنھوں نے سنہ 1997 میں یہ اعزاز حاصل کیا، سنہ 1999 میں یہ اعزاز یوکتا مکھے نے حاصل کیا۔ وہ انڈیا کو یہ اعزاز دلوانے والی چوتھی حسینہ قرار پائیں۔

Tags