fbpx
گیجٹ موبائیل

واٹس ایپ”ڈیلیٹ فار ایوری ون” کے بعد بھی ڈیلیٹ شدہ پیغامات سامنے

واٹس ایپ نے گزشتہ مہینے کے آخر میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایاتھا

اینڈرائڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈیلیٹ فار ایوری ون کے تحت جن پیغامات کو ڈیلیٹ یا ان سینڈ کیا جاتا ہے، اسے ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی موصول ہونے والا صارف دیکھ سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ جیفی نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو بھی اسے ابھی اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویسے تو یہ کوئی زیادہ بڑی خامی نہیں مگر عجیب ضرور ہے۔

اس کے لیے آپ کو بس فون کی ہوم اسکرین پر خالی جگہ کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد Widgets کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں موجود سیٹنگز ویجیٹ کو ہوم اسکرین پر لے جائیں۔

اب اسے اوپن کرکے نوٹیفکیشن لاگ پر جائیں اور متعلقہ انٹری کو فہرست میں دیکھ لیں۔

ہ طریقہ کار فی الحال تو موثر ہے اور اس سے اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کر بھی دے تو اسے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں وہاں ایسے ہی پیغامات کو دیکھا جاسکتا ہے جنھیں آپ نے کھول کر دیکھا لیا ہو۔

ایسے پیغامات نظرآنا ممکن نہیں جنھیں دیکھا نہ ہو ، یعنی اگر سات منٹ کے اندر کسی میسج کو دیکھ لیا جائے اور پھر وہ ڈیلیٹ ہوجائے تو وہ فون پر دوبارہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

بدقسمتی سے واٹس ایپ اس خامی پر ابھی قابو نہیں پاسکی ہے تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے کسی اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin