fbpx
پاکستان معیشت

پچھلی حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا چاہیے: مشیر تجارت

 مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی کاروباری اصلاحاتی رپورٹ میں پاکستان کی بہتری پچھلی حکومت کی پالیسیز کو جاری رکھنے سے ممکن ہوسکی۔

کراچی میں اسلامک چیمبر آف کامرس کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو اچھے اقدامات کیے ان کو سراہنا چاہیے، جن بحلی کے منصوبے اور کاروباری اصلاحات شامل ہیں ۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سندھ کی صنعتوں کے لیے گیس اور بجلی سے زیادہ، پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت کو صنعتوں کے لیے پانی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیئے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسلامک ممالک کو باہمی تجارت کو بڑھانا چاہیئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سازگار ماحول ہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google