fbpx
پاکستان سیاست

طویل ہوائی سفر، نواز شریف کو طبی طور پر تیاری کے لیے 48 گھنٹے درکار ہیں

عدالتی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں، طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎بیرون ملک فضائی سفر کے دوران نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں ‎ڈاکٹرز امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں ‎قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں ‎قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد کے لیے دعائیں کرکے ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎حکمرانوں کے دل بڑے ہونے چاہئیں ‎حکومت کی جھوٹی ہمدردیاں قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئیں، ‎حکومت خاص طور پر 20 دن میں نواز شریف کے علاج کی راہ میں مسلسل بلاجواز روڑے اٹکاتی رہی۔ ‎ایک طرف حکومت نواز شریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کرتی رہی اور دوسری جانب شرط بھی لگاتی رہی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google