fbpx
پاکستان سیاست

انسداد ڈینگی کے لیے بر وقت اقدامات نہ کرنےاور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور تبدیل

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے ڈینگی کی بیماری پھیل رہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال داخل ہو رہی ہے، لاہور میں ڈینگی کی بیماری پھیلنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لیا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے بر وقت اقدامات نہ اُٹھانے اور فرائض سے غفلت برتنے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو تبدیل کر دیا ہے، ان کی جگہ محمد اصغر کو ڈپٹی کمشنر لاہور کی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔

ذرائع کے وزیراعلیٰ نے لاہور میں انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھرمار، سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا تھا-

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے-

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا- صوبے کے عوام ڈینگی کا شکار ہوں اور افسر دفاتر میں بیٹھے رہیں یہ روش نہیں چلے گی-

ان کا کہنا تھا کہ افسروں کو فیلڈ میں نکل کر ڈلیور کرنا ہو گا- عوام کی خدمت نہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا- میں اللہ تعالیٰ اور صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں – عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف اب ایکشن ہو گا- کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google