fbpx
پاکستان سیاست

مریم نواز بارے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے : فردوس عاشق اعوان

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  مریم نواز کے بارے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ تمام افواہ سازفیکٹریوں سے کہتی ہوں کسی قسم کی ڈیل نہیں ہورہی۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیربن کرامریکا جا رہے ہیں، جنرل اسمبلی خطاب میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکرینگے۔ دورے کے دوران اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کے شفاف کردار کو فروغ دیا جائے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ’’خصوصی میڈیا ٹربیونلز‘‘قائم کیے جائیں، ٹربیونلزکا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا جلد ازالہ کرنا ہے۔ خصوصی میڈیا ٹربیونل شکایات کا 90 دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے۔

اکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خصوصی میڈیا ٹربیونلزکی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون بن چکا ہے۔ وزیراعظم میڈیا کی آزادی پریقین رکھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری رائے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مریم نوازسزا یافتہ ہیں۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی سزا یافتہ کسی عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدارت کے لیے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ تمام افواہ سازفیکٹریوں سے کہتی ہوں کسی قسم کی ڈیل نہیں ہورہی۔ لوٹ کھسوٹ کا پیسہ واپس لیے بغیرکسی سے ڈیل نہیں کرینگے، پلی بارگین کریں ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google