fbpx
پاکستان تازہ خبر

شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ کی راشد منہاس شہید کے گھر آمد

 وزیراعلی سندھ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے فلائنگ آفیسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے، مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راشد منہاس کے گھر آیا ہوں، ایسے شہدا کی وجہ سے ملک کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google