fbpx
پاکستان سیاست

سیکورٹی خدشات کی بناء پر حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا، بی کلاس ملے گی

 حمزہ شہباز شریف کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو نیب نے عدالت سے حمزہ شہباز کے خلاف ذرائع سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں مزید پانچ دنوں کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا لیکن احتساب عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف تفتیش کیلئے 84 دن نیب کی تحویل میں رہے۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google