fbpx
پاکستان کرکٹ

پاکستان کے سابق باؤلر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے کے باعث 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق کرکٹر کے بیٹے سلمان قادر نے عبدالقادر کے انتقال کی  تصدیق کی

سلمان قادر کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی۔

سابق لیگ اسپنر کو اپنے دور میں خطرناک باؤلر تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے عمران خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی قیادت میں پاکستان کو متعدد مرتبہ کامیابیاں  دلائیں۔


About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google