fbpx
اعزاز پاکستان

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے : چین

 جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئندہ تین سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم

تفصیلات کے مطابق چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو سراہا ہے چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے سپہ سالار ہیں انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو یقین ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ملکی سلامتی اور علاقائی امن واستحکام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google