fbpx
پاکستان سیاست

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: شہباز شریف نے مریم نواز جبکہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو قصور وار قرار دے دیا

  جج ویڈیو سکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار : شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز جبکہ مریم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔

 ایف آئی اے نے شہباز شریف اور مریم نواز سے تفتیش کی۔ مریم نواز نے بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی، میں نے صرف ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی، ویڈیو جاری کرنے سے پہلے بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرایا۔

خیال رہے کہ جج ویڈیو سکینڈل کی انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی، پریس کانفرنس کے وقت موجود دیگر ن لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی۔ ویڈیو اسکینڈل کی عبوری انکوائری رپورٹ جمع کرانے ایف آئی اے حکام سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

یاد رہے سپریم کورٹ جج ارشد ملک کیس کی کل سماعت کرے گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر ایف آ ئی اے سے انکوائری کی رپورٹ طلب کی تھی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google